اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے فلسطینی عوام کے خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، مستحکم اور اعتدال پسند ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرے، تاکہ جارحیت روکی جا سکے، انصاف بحال ہو اور ذمہ داری عائد کی جا سکے۔ انہوں نے غزہ کو ریاستِ فلسطین کا لازمی حصہ قرار دیا اور یہ واضح کیا کہ فیصلہ سازی فلسطینیوں کا حق ہے
