اڑان  پاکستان پروگرام ملک کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے: احسن اقبال

اڑان  پاکستان پروگرام ملک کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اڑان  پاکستان پروگرام ملک کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے۔اتوار کو نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے معیشت کے تمام شعبوں میں ترقی کا عمل ناگزیر ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ زرعی شعبہ کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی اور دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے میں ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کا بھی اہم مقام ہے۔

وزیر نے کہا کہ ویٹرنری اہلکاروں کو موٹر بائیک فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ کسانوں تک رہنمائی اور مدد کے لیے پہنچ سکیں۔احسن اقبال نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کو لائیو سٹاک کے شعبے کو فروغ دینے میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

-- مزید آگے پہنچایے --