فصلوں کی پیداواربڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،شزافاطمہ

فصلوں کی پیداواربڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،شزافاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے کی غرض سےجدید طریقہ کار کے ذریعے کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے کسان برادری کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں ملک کے تمام زرعی ڈیٹا کو مرتب کرنے کے لیے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی تعریف کی۔شزا فاطمہ نے زرعی ڈیٹا کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے  جدت کاروں کونیا کاروبار شروع کرنے میں بہت زیادہ سہولت ملے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --