پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ گیمز کیلئے آج رات چین روانہ ہونگے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ گیمز کیلئے آج رات چین روانہ ہونگے

پاکستان کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ اسنوکر چیمپئن محمد آصف، جنہوں نے تین مرتبہ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا، حال ہی میں دوحہ، قطر میں منعقدہ IBSF ورلڈ مین اسنوکر چیمپئن شپ 2024 جیتنے کے بعد ورلڈ گیمز 2025 میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

7 اگست سے 15 اگست تک ورلڈ گیمز 2025، چین کے شہر چینگدو میں منعقد ہوں گے، کی میزبانی ورلڈ کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس کر رہی ہے۔
جنرل سکریٹری نوید کپاڈیا نے ورلڈ کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس کی مینجمنٹ کمیٹی اور جمہوریہ چین کے قونصل خانے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے محمد آصف کے ویزے کے اجراء میں قلیل وقت میں تعاون فراہم کیا۔

محمد آصف آج جمعرات 7 اگست 2025 کو رات 11:30 بجے کراچی سے تھائی ایئر ویز کی پرواز نمبر TG-342 کے ذریعے چین روانہ ہوں گے۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (PBSA) نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد آف چین میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے

-- مزید آگے پہنچایے --