ڈپٹی وزیر اعظم کا ادارہ جاتی بہتری کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ

ڈپٹی وزیر اعظم کا ادارہ جاتی بہتری کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ادارہ جاتی شفافیت، جوابدہی اور مؤثر عمل درآمد کے ذریعے قابلِ پیمائش نتائج کے حصول کے لیے حکومتی عزم کو دہرایا ہے۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میں مختلف وزارتوں کے ساتھ ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا تھا۔

اجلاس میں وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی، نظام کو مؤثر بنانے، اور ایک ایسا نظم و نسق اپنانے پر زور دیا گیا جو شفاف، تکنیکی طور پر مضبوط اور نتائج پر مبنی ہو۔

-- مزید آگے پہنچایے --