وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے منی لانڈرنگ کو کسی بھی ملک اور اس کی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار "منی لانڈرنگ، چیلنجز اور ذمہ داریاں” سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ سیمینار نیب، ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔
وزیر قانون نے خبردار کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بھی دھچکا لگے گا۔
نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اپنے خطاب میں تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ اس قسم کی تقریبات کا باقاعدہ انعقاد کریں تاکہ باہمی تجربات اور کامیابیوں سے سیکھ کر اپنی صلاحیتیں بہتر بنائی جا سکیں۔