وزیر اعظم شہباز شریف سے واپڈا کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چیئرمین واپڈا تعینات کرنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ کے ساتھ نبھائیں گے۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
