چین نے پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یقین دہانی چین کی خلائی ایجنسی اور جوہری توانائی اتھارٹی کے چیئرمین شان زونگڈے اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے درمیان ملاقات میں دی گئی۔احسن اقبال نے کہا کہ چین کے تعاون سے حال ہی میں پاکستان نے تین سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ کی ہیں، اور اگلے سال پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سپارکو کو 2035 تک چاند پر مشن بھیجنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزیرِ منصوبہ بندی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے خلائی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم کے چینی تبادلہ پروگراموں کو وسعت دینے پر زور دیا۔شان زونگڈے نے کہا کہ پاک-چین تعلقات اس وقت تزویراتی سے بڑھ کر معاشی تعاون میں بدل چکے ہیں۔
