ایرانی صدر کا دورہ پاکستان تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے: ایرانی سفیر

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط قائم ہیں اور حالیہ دورے میں تجارت، ثقافت اور انفراسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے مل کر کام کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --