پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں آئرلینڈ پہنچ گئی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ٹیم آج ڈبلن میں قیام کے بعد آرام کرے گی جبکہ کل سے باقاعدہ پریکٹس سیشنز کا آغاز کیا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد دوسرا میچ 8 اگست اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔
ٹور کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی پر خاصی نگاہ رکھی جا رہی ہے کیونکہ یہ سیریز نہ صرف تیاریوں کا حصہ ہے بلکہ ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گی۔