ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری

ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 7 اگست تک پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ 5 سے 7 اگست کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
شہریوں کو دوران سفر محتاط رہنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --