پاکستان کا یوکرین تنازع کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کا یوکرین تنازع کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی پختہ حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، آصف افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے جو یوکرین تنازع کے پرامن اختتام کی طرف لے جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جامع اور تعمیری سفارتی راستہ اختیار کیا جائے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کی شمولیت ہو تاکہ اعتماد سازی اور پائیدار امن کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ استنبول مذاکرات پر مزید کام کیا جانا چاہیے اور انہیں حقیقی اور باہمی نیت کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے تاکہ امن کا خواب حقیقت میں بدلا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --