پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور نے اورنج لائن میں خدمات کا آغاز کر دیا

پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور نے اورنج لائن میں خدمات کا آغاز کر دیا

ندا صالح ملک نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور کے طور پر ایک سنگِ میل عبور کیا، اور لاہور میں اورنج لائن میٹرو میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ ایک زمانے میں بچپن میں ٹرینوں کی آواز سن کر محظوظ ہونے والی ندا نے اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا اور مسابقتی بنیادوں پر منتخب ہوکر اس عہدے تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان شروع میں ان کے اس فیلڈ کو غیر روایتی سمجھتا تھا، مگر ان کی محنت اور عزم نے سب کو قائل کیا۔ آج وہ پیشہ ورانہ طریقے اور اعتماد کے ساتھ روزانہ ہزاروں مسافروں کی خدمت کر رہی ہیں اور لڑکوں کے غلبے والے شعبے میں خواتین کی شمولیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --