گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ، نیا الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ، نیا الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے چند روز میں گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث گلگت بلتستان حکومت نے بارشوں کے نئے اسپل سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئے اسپیل میں گلیشیئر پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑکوں کی بندش کا خطرہ ہے، لہٰذا سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، مقامی آبادی نشیبی علاقوں کا رخ نہ کرے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --