پاکستان، قطر، نیپال کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم

پاکستان، قطر، نیپال کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے آج جنیوا میں قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکرز حسن الغنیم اور نیپال کے ایوان نمائندگان دیوراج گھمیرے سے ملاقاتیں کیں۔قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے اور تاریخی طور پر برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور امن و ترقی کے لیے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔

نیپال کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر دیوراج گھمیرے سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے نیپال کے ساتھ اپنی کثیر جہتی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا، خاص طور پر پارلیمانی سفارت کاری، تجارت، تعلیم، سیاحت اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں۔دیوراج گھمیرے نے نیپالی طلباء کو پاکستان کے ممتاز اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --