حکومت پاکستان بیت المال کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی: طارق

حکومت پاکستان بیت المال کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی: طارق

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان بیت المال کی جانب سے کینسر اور دیگر نایاب بیماریوں میں مبتلا افراد کی مدد کرنے پر تعریف کی ہے۔آج اسلام آباد میں روچے پاکستان اور پاکستان بیت المال کی جانب سے ایک اشتراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر کے تمام مستحق شہریوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔وزیر نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت پاکستان بیت المال کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔انہوں نے پاکستان بیت المال اور دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں میں بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --