کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس سیشن کے دوران شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور انہوں نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دئیے۔شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔