”ستھرا پنجاب پروگرام” کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

”ستھرا پنجاب پروگرام” کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ”ستھرا پنجاب پروگرام” کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور کچھ اضلاع میں صفائی کے حوالے سے شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے آج لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اور حفظان صحت کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ہر گلی محلے میں موثر طور پر فعال نظر آنا چاہئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال کی نگرانی و جائزے کیلئے صوبے بھر میں سیف سٹی کیمروں کو استعمال میں لایا جائے۔اجلاس کو ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت صفائی کے حوالے سے فیسوں کیلئے الیکٹرانک INVOICING اور بلنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --