وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --