پاکستان کا روس یوکرین تنازع کے تباہ کن نتائج پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان کا روس یوکرین تنازع کے تباہ کن نتائج پر گہری تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ میں پاکستان نے روس یوکرین تنازع کے تباہ کن نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔یوکرین میں انسانی صورتحال سے متعلق بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ یوکرین تنازع کے خطرناک اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ خطے کے دیگر ملکوں تک پھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --