علاقائی استحکام بر قرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش قابل ستائش ہے، امریکا

علاقائی استحکام بر قرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش قابل ستائش ہے، امریکا

دونوں رہنماؤں کی اس اہم ملاقات پرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام بر قرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی ستائش کی۔ترجمان  کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت باہمی مفاد میں بڑھانے کی اہمیت پرزوردیا۔ساتھ ہی کم یاب معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی خصوصاً داعش خراسان کے خلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور اٹلانٹک کونسل سے خطاب کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ واشنگٹن مکمل کرکے نیویارک روانہ ہوگئے جہاں وہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --