اسحاق ڈار سے ملاقات کا مقصد دو طرفہ تجارت سے متعلق امور پر بات چیت کرنا تھا، مارکو روبیو

اسحاق ڈار سے ملاقات کا مقصد دو طرفہ تجارت سے متعلق امور پر بات چیت کرنا تھا، مارکو روبیو

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد  سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد دو طرفہ تجارت بڑھانے اور کم یاب معدنیات کے شعبے میں اشتراک سے متعلق امور پر بات چیت کرنا تھا۔

انہوں نے اس ملاقات میں اقتصادی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی امور میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا۔ساتھ ہی انسداد دہشتگردی اور علاقائی استحکام قائم رکھنے سے متعلق پاکستان کے اقدامات پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --