وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارشیں ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہیں۔بدلتے ماحولیاتی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں پر اہم پیغام میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہوا، اسلام آباد میں سیلابی ریلے کی زد اور لودھراں میں کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق ہونے والوں کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے عوام کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی شدت اور خطرات کے پیشِ نظر احتیاط کریں۔حنیف عباسی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی حکومت ریسکیو و ریلیف اقدامات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔