وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچ گئیں، تفصیلی دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچ گئیں، تفصیلی دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچ گئیں، دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو کی اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہر مریض سے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس کے ساتھ ساتھ پرچیاں بھی چیک کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی مرکزی انتظار گاہ میں دستیاب ادویات اور ان کی تعداد کے بارے میں بورڈ پر تفصیلات آویزاں کرنے کے اقدام کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کی آمد، تشخیص اور ادویات کی فراہم کا وقت بھی چیک کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ہر مریض کو ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہم پر اظہار اطمینان۔

-- مزید آگے پہنچایے --