صدر، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

صدر، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے متعلقہ محکموں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔دونوں رہنماؤں نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور انہیں تمام ضروری تعاون فراہم کریں۔شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ افراد تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی جائیں۔وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --