عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عدالت نے وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، تمام فریقین 2 ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی حکومت کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق اور سابق سینٹر مشتاق احمد عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس سردار اسحٰق نے کہا کہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کیس کی آئندہ سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا روسٹر چیف جسٹس آفس ہینڈل کرتا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ میں میرے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --