وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر پڑے اور گاڑیاں بھی نالے میں بہنے لگیں۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے نالے میں گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔ترجمان کے مطابق دوران بارش سینیٹشن ٹیمز کی جانب سے نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے، سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سے پانی نشیبی ایریاز میں کھڑا بھی ہوا۔
ادھر، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جڑواں شہروں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں اور پوٹھوہار ریجن میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔مزید بتایا کہ بارش 50 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔