ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہوا ہے ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کی 136 تجاویز میں سے 104 کی منظوری، 19 ضوابط کا خاتمہ، کاروبار میں آسانی کی توقع ہے۔وزارتوں کو 90 دن میں اصلاحات مکمل کرنے اورکاروبارکی آسانی کے لیے تیز تر اقدامات، بی او آئی اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی مشترکہ ہدایت ۔رجسٹریشنز، لائسنسز، ٹیکس و مالیاتی عمل کے طریقہ کار کو سادہ، جدید اور ڈیجیٹل بنانے کا عمل جاری ۔اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری سے کاروبار کے اخراجات میں کمی اور منظوری کے عمل میں تیزی متوقع ۔بی او آئی، وزارتوں کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا۔مقامی اور عالمی کاروباروں کے لیے سازگار ماحول کی تیاری جاری۔ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی آسانی اور عالمی مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموارہو گی۔
