پائیدار ترقی کے لیے فیصلے قومی مفاد کے پیش نظر کیے جائیں، احسن اقبال

پائیدار ترقی کے لیے فیصلے قومی مفاد کے پیش نظر کیے جائیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی اجتماعی بھلائی کے لیے متعصبانہ مفادات سے بالاتر ہو جائیں۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے فیصلے قومی مفاد کے پیش نظر کیے جائیں۔

ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے وزیر نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک قومی ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی کے ارکان اور مختلف شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل یہ ٹاسک فورس آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کرے گی۔وزیر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی نے قومی چیلنجوں سے نمٹنے اور پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے "URAN پاکستان” ویژن کے تحت ایک جامع روڈ میپ تیار کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --