دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے

دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے

 19جولائی1947 کشمیریوں کا پاکستان سے یوم الحاق کا دن، کشمیری اسی عہد کی تجدید کرتے ہوئے آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوم الحاق کشمیرکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی 10لاکھ فوج کی درندگی کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی، وقت گزرنے کیساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہو ا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خوداردیت کیلئے پرعزم ہے، حکومت، پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کشمیریوں کے خون میں دوڑتی ہے، پاکستان کشمیریوں کی امیدوں، آرزوؤں اور قربانیوں کا مرکز ہے، بھارت کشمیریوں کی پاکستان سے محبت سے خائف ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --