محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی

محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی، فائنل مقابلے میں محمد آصف نے بھارتی حریف برجیش دمانی کو 3-4 فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔بحرین کے دارالحکومت مناما میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ابتدائی 2 فریم قومی کیوئسٹ محمد آصف نے اپنے نام کیے، تاہم لگاتار 3 فریمز میں بھارتی حریف نے محمد آصف کو شکست دے کر مقابلہ 2-3 کر کے برتری حاصل کر لی۔عالمی چیمپئن نے ایک بار پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں فریم جیت کر مقابلہ 3-4 سے اپنے نام کر لیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --