پاکستان نے شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ خطرناک اور جان بوجھ کر عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی تمام خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
