فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف، اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے عصری سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعتی تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے مفاہمت لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی حرکیات کی ترقی، سیکورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
