پاکستانی کیوئسٹس کی عالمی اسٹیج پر دھوم، محمد آصف سیمی فائنل اور حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی کیوئسٹس کی عالمی اسٹیج پر دھوم، محمد آصف سیمی فائنل اور حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری IBSF ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مینز 6 ریڈ سنوکر چیمپیئن شپ 2025 میں پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف اور نوجوان باصلاحیت حسنین اختر کی شاندار کارکردگی کا سفر جاری ہے، محمد آصف نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ حسین اختر انڈر 17 کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے تین مرتبہ کے عالمی چیمپیئن محمد آصف نے ماسٹرز کیٹیگری میں اپنی مہارت اور تجربے کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں متحدہ عرب امارات کے کیوئسٹ محمد شہاب کو 2-4 سے شکست دی، میچ کا اسکور (56-68, 21-72, 57-21, 80(80)-0, 68-45(43), 68-58) رہا، ابتدائی دو فریمز میں خسارے کے بعد آصف نے شاندار واپسی کرتے ہوئے چوتھے فریم میں ان کی 80 پوائنٹس کی بریک نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اس کے بعد کوارٹر فائنل میں آصف نے میزبان ملک بحرین کے حبیب صباح کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی۔ جس میں آصف کی مکمل گرفت نظر آئی۔ اسکور کچھ یوں رہا (68(68)-8, 57-37, 68(68)-8, 40(40)-8) دو فریمز میں لگاتار 68 پوائنٹس کی بریکس آصف کی شاندار فارم کا منہ بولتا ثبوت تھیں۔ محمد آصف آج رات 10:00 بجے ماسٹرز کیٹیگری کا سیمی فائنل کھیلیں گے۔

پاکستان کے نوجوان اسنوکر کھلاڑی حسنین اختر نے عالمی اسٹیج پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے U17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں پولینڈ کے اولیویر نزیالیک کو 4-0 کے کلین سویپ سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔حسنین اختر نے حریف کھلاڑی کو76 (41, 34) – 1، 69 – 8، 88 (46, 42) – 0، 62 – 37، شکست کی، حسنین اختر نے ہر فریم میں بھرپور مہارت اور فوکس کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو موقع نہ دیا کہ وہ میچ میں واپسی کرے۔ اب فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں ان کی کارکردگی پر ملک بھر کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --