عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں پنجاب کو متحرک کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں پنجاب کو متحرک کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ پر برس پڑے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ عالیہ حمزہ کو لاہور اجلاس پر بیان نہیں دینا چاہیے تھا، ایک بیوقوفی اور سازش کی بنیاد پر مسئلہ بنایا گیا، لاہورمیں جو نہیں آیا وہ اپنی مرضی سے نہیں آیا، مدعو کرنے کا مسئلہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ تمام گفتگو بیوقوفانہ انداز میں کی گئی، ایک اچھے ایونٹ کو بیوقوفی سے متنازع بنایا گیاجسے برداشت نہیں کیا جائے گا، خبردارجو ایسی کوئی ٹوئٹ دوبارہ کی گئی، عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں ہے، عالیہ حمزہ کا کام پنجاب کو موبلائز کرنا ہے، وہ اپنا کام کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے جو تاریخ دی ہے وہی رہے گی، کوئی 90 دن معنی نہیں رکھتا، میں جو بات کر رہا ہوں ٹھیک کر رہا ہوں، کسی میں ہمت ہے میری بات رد کرنے کی تو میں اسے دیکھ لوں گا، تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی، اگراس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس نے غلطی کی ہے وہ معافی مانگے، کوئی ضرورت نہیں رابطہ کرنے کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --