پاکستان اور قازقستان نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور قازقستان کے نائب وزیراعظم مرات نورتیلو کے درمیان چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے حاشیے پر ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔