پاکستان اور روس کا دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار

پاکستان اور روس کا دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار

پاکستان اور روس نے مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ مفاہمت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے وزیر خارجہ لاوروف کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --