پاکستان اور جاپان کا  ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سکالرشپ پروگرام 2025 کو تقویت دینے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان کا ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سکالرشپ پروگرام 2025 کو تقویت دینے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان نے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی) اسکالرشپ پروگرام 2025 کو تقویت دینے کے لیے 2.63 ملین ڈالر کے تاریخی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں نوٹوں کے تبادلہ کے ریکارڈ پر دستخط کئے۔

جاپان نے JICA کے ذریعے پاکستان کو اس فراخدلانہ گرانٹ میں توسیع کی ہے، جو کہ 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے اس منصوبے کی آٹھویں قسط ہے۔ اس سال یہ گرانٹ پاکستان کے نوجوان فیڈرل سول سروس اور سابق چیف آفیسرز کو جاپان کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ماسٹرز پروگرامز کے لیے سولہ اسکالرشپ اور ایک پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے فراہم کرے گی۔

اپنے ریمارکس میں، پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی اور JICA کے چیف نمائندے ناؤکی میاتا نے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا۔

-- مزید آگے پہنچایے --