آئی جی ایف سی کی کیڈٹ کالج وانا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

آئی جی ایف سی کی کیڈٹ کالج وانا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

 انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ میجر جنرل مہر عمر خان نے کیڈٹ کالج وانا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔کیڈ ٹس نے آئی جی ایف سی ساؤتھ سے سیکورٹی، ترقیاتی اور تعلیم و صحت کے منصوبوں کے حوالے سے سوالات کئے ۔

آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کیڈٹس کو بہتر تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے اور منفی پروپیگنڈوں سے بچنے پر زور دیا۔کیڈ ٹس نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ کی امن و خوشحالی کیلئے کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کیڈٹ کالج دورے کے دوران تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --