پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پیر کے روز ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کاروبار کے دوران 1,35,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح حاصل کر لی، جو ملکی معیشت کے استحکام کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ کاروباری روز 1,34,299 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج صبح کے وقت کاروبار کے دوران 1,200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,35,521 پوائنٹس تک جا پہنچا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق اس غیر معمولی اضافے کی وجہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو قرار دیا جا رہا ہے۔