ڈی جی آئی ایس پی آر کا  آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی اجلاس

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی اجلاس

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفرآباد کے دورے کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی اجلاس کیا۔شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کر سکتی۔بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا گیا۔شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --