کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں فوجی اعزازات دینے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے دوران تیرہ افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور گیارہ افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ایک سو تراسی ماسٹر چیف پیٹی افسران، چیف پیٹی افسران اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ ساٹھ افسران، ماسٹر چیف پیٹی افسران، چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلینز کو نیول چیف کی طرف سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --