نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سال 2025 کے لیے آسیان چیئر کے طور پر ملائیشیا کی قیادت کو بھی سراہا۔اسحاق ڈار نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی جانب سے کیے گئے عملی اقدامات کو سراہا۔ملائیشیا کے وزیر اعظم نے گرمجوشی کے جذبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال اکتوبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کے منتظر ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --