پاکستان اور روس کے درمیان سٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور روس کے درمیان سٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور روس نے اپنی دیرینہ صنعتی شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کے جنرل ڈائریکٹر انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سیVadim Velichko نے ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں معاہدے پر دستخط کئے۔منصوبے کا مقصد سٹیل کی پیداوار دوبارہ شروع اور اس میںاضافہ کرنا ہے جس سے دوطرفہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --