نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے خطے میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوںنے کوالالمپور میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور مساوات ، وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کے قیام پر یقین رکھتا ہے۔بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا موثر اور نپا تلا جوا ب دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان نے منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے شکست فاش کو ہضم کرنا بھار ت کی سیاسی قیادت کیلئے مشکل ہے۔نائب وزیراعظم نے معاشی شعبے میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح دس فیصد سے کم ہوگئی ہے۔
