وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی ہدایت

وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحاتی عمل کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی جس میں وزارت بجلی کی جانب سے نظم و نسق کی بہتری اور اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ فرسودہ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور موثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم نے نظام میں تبدیلی لانے کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین سے مدد لینے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے بہترین افرادی قوت کی بھرتی، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات کے ذریعے نظم و نسق کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے ایک کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --