کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل

کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل

کوئٹہ میں آج جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینیں منسوخ کی گئیں ہیں، آج کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 11 جولائی سے تمام ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی، مسافر ریزرویشن آفس سے فل ریفنڈ حاصل کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --