بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع چورو کے بھانودا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف) نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ آئی اے ایف کا ایک جیگوار ٹرینر طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر آج راجستھان کے چورو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے،’بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھری تھی، بھارتی فضائیہ کے راجستھان میں کئی اڈے ہیں جن میں ایک جودھپور اور دوسرا بیكانیر میں واقع ہے۔’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق راجال دیسر کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کملیش نے خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ یہ طیارہ دوپہر تقریباً ایک بج کر 25 منٹ پر بھانودا گاؤں کے ایک زرعی میدان میں گر کر تباہ ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --