وزیراعظم کی ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ایف بی آراورآئی بی کی کاوشوں کی تعریف

وزیراعظم کی ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ایف بی آراورآئی بی کی کاوشوں کی تعریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر اور آئی بی کی مشترکہ کارروائیوں پرمبنی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس کے نتیجے میں178 ارب روپے کی وصولی میں مدد ملی۔ انہوں نے ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ایف بی آر اور آئی بی کی کاوشوں کو سراہا۔

شہبازشریف نے کہا کہ قومی ٹیکس محاصل میں اضافے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

وزیراعظم کو ایف بی آر اور آئی بی کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں پرمبنی ایک رپورٹ پیش کی گئی۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں کمپنیوں کے انضمام اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بقایاجات کی وصولی کے ذریعے69ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا اضافہ ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --