پائیدار ترقی کے لیے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ ضروری: احسن اقبال

پائیدار ترقی کے لیے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ ضروری: احسن اقبال

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔وہ پیر کو یونیورسٹی آف نارووال میں آرٹ نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی ترقی کا انحصار تعلیم اور تحقیق پر بھی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاک بھارت کشیدگی پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں نفرت کے بیج بونے کی بجائے ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --